پاکستان

وزیراعظم کا دہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کرنیکا حکم

وزیراعظم نواز شریف نے ایف بی آر کو کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کا حکم دیدیا، دہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہیرو بناکر پیش کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ اگلے ہفتے تمام وزرائے اعلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ریپڈ ریسپانس فورس تشکیل دی جا رہی ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے بریفنگ میں بتایا کہ اسلام آباد سے 180 شرپسند افراد حراست میں لیے گئے۔ پنجاب سے 14 ہزار مشتبہ افراد میں سے 780 کو باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا۔ نفرت انگیز تقاریر کرنے پر 251 افراد جبکہ لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر گیارہ سو افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ مدارس کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ پنجاب میں 95 کالعدم تنظیموں کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button