لبنان

مقاومت اسلامی الجلیل میں داخلے کے تیارہے۔سیدحسن نصراللہ

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} گزشتہ حزب اللہ کے سربراہ سیدحسن نصراللہ نے المیادین ٹی وی کوایک انٹرویو دیتے ہوئے جہاں بہت سارے انکشافات کئے وہاں پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقاومت اسلامی غاصب اسرائیل کی طرف سے متوقع کسی بھِ قسم کی دھمکیوں سے ڈرنے والی ہرگزنہیں ہے،وہ اگرچاہے توالجلیل میں داخل ہوسکتی ہے۔

المیادین ٹی وی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سیدحسن نصراللہ نے گزشتہ روزاپنے ایک اہم انٹرویو میں جہاں بہت ساری حقائق سے پردہ اٹھایا وہاں انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقاومت اسلامی ماضی سے کئی گنا طاقت ورہوچکی ہے،لہٰذااگر صیہونی حکومت نے لبنان پر دوباہ حملہ کیا تو استقامت مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں واقع شہرالجلیل میں داخل ہوجائے گي۔انہوں کہا کہ مقاومت اسلامی نئی جنگ لڑنےکی ہرگزخواہاں نہیں ہے لیکن جنگ شروع ہونے کی صورت میں ہمیں اس میں فتح پانے کے لئے تمام وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار رہنا ہے۔
انہوں نے شام کے حوالے سےکہا کہ شام کے  خلاف کئے جانے والے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا اس لئے کہ شام پرکسی بھی طرح کا حملہ استقامت کے محور کے خلاف جارحیت کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ترکی دہشت گردتنظیم داعش اورالنصرۃ فرنٹ کے پشت پناہی کررہاہے اس لئے کہ اس نے اپنی طرف کے سرحدان دہشت گردوں کے لئے کھلا چھوڑاہواہے اوردہشت گردشام میں ترکی کے راستے سے ہتھیارلاتے ہیں جس کے بارے میں وہ اچھی طرح جانتاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button