پاکستان

ملت جعفری کے شدید اشتعال کے بعد شیعہ علما کونسل نے جھنگ ڈیل سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی خونزادہ، ضلعی صدر علامہ قاسم جعفری، علامہ وزیر کاظمی اور دیگر رہنمائوں نے اس خبر کہ اکرم الحق کی پھانسی کا التوا دو جماعتوں کے مابین ڈیل کا نتیجہ ہے کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں سے بات چیت تو درکنار ہمیں ان کے ساتھ بیٹھنا بھی گوارا نہیں ہے،اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ تحریک جعفریہ پاکستان کا دامن اس قسم کی آلائشوں سے پاک رہا ہے اور تحریک جعفریہ پاکستان کے حوالے سے کوئی مجرم جیل میں نہیں ہے، ہمارا ہمیشہ سے دوٹوک اور واضح موقف رہا ہے کہ ملک میں اسی وقت صحیح معنوں میں امن قائم ہوسکتا ہے جب معصوم انسانی جانوں کے قاتلوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ہم نے ہمیشہ اتحاد امت و استحکام پاکستان کیلئے کوششیں کی ہیں، اسی جرم کی پاداش میں ملت جعفریہ کو ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے تاہم ملت جعفریہ آج بھی علامہ ساجد علی نقوی کے بتائے ہوئے راستے پر کاربند رہتے ہوئے امن کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔علاوہ ازیں عارف حسین واحد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے 21 ویں ترمیم کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ہمارا دو ٹوک موقف ہے کہ اگر بلا امتیاز مجرموں اور دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جاتا رہا تو بہت جلد ملک دہشت گردی کے ناسور سے پاک ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button