لبنان

دشمن اس بات کومانیں یا نہیں،مقاومت اسلامی کے پاس ہرقسم کے ہتھیارموجودہیں۔سیدحسن نصراللہ۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} حزب اللہ کے سربراہ سیدحسن نصراللہ نے اس بات کاانکشاف کیاہے کہ مقاومت اسلامی کے پاس تمام قسم کے ہتھیارموجودہیں لہٰذا دشمن اس بات پریقین کریں یانہیں۔
المیادین ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز حزب اللہ کے سربراہ سیدحسن نصراللہ نے المیادین ٹی وی کے ڈائریکٹرغسان بن جدوکوانٹرویو دیتے ہوئے اس بات پرزوردیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دشمن اس بات کی توقع کریں یانہیں،مقاومت اسلامی کے پاس ہرقسم کے اسلحے موجودہیں لہٰذا وہ ہوشیار رہیں۔اس بات کی تصدیق ان غاصب اسرائیلی جاسوس بھی کریں گے جوحزب اللہ کے اندرموجودتھے۔
خیال رہے اس انٹرویومیں سیدحسن نصراللہ نے مقاومت اسلامی اورغاصب اسرائیلی کے درمیان جھگڑےسمیت شام اورعراق کی صورت حال،سعودی عرب، ایران اوربحرین کی صورت حال کے علاوہ حزب اللہ اورتحریک المستقبل کے درمیان ہونے والی مذاکرات کے حوالے سے تفصیل کے گفتگو کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button