پاکستان

ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنیوالے شرپسندوں کا محاسبہ ضروری ہے،علامہ عون نقوی

مسجد ایلیا پیر کالونی میں جشن میلادؐ اور اتحاد بین المسلمین کا جلسہ مولانا عون نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا ،جس میں مکھرانی مسجد کے خطیب قاری احمد نواز نے خصوصی خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان غلامان رسولﷺ اور آل رسول ﷺ کی قربانیوں کا ثمر ہے،اس پر رحمت العالمینؐ کی نگاہ خاص ہے۔لہٰذا خدا جنرل راحیل شریف جیسے جنرل پیدا کرتا رہیگا جو کہ اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کیلئے کافی ہیں ،علامہ عون نقوی نے کہا کہ شیعہ و سنی ایک گلدستہ ہیں جن کی خوشبو اپنی اپنی ہے جو کہ گلشن کو مہکاتے رہینگے،چند مٹھی بھر شرپسند ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہیں،جن کا محاسبہ ضروری ہے علامہ اکرام حسین ترمذی نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے لئے علاقائی سطح پر با اختیار کمیٹیاں بنائی جائیں جن کی سفارشات پر حکام بالا عمل کریں اور شرپسند عناصر کی نشاندہی کر کے سخت ایکشن لیا جائے،جلسے سے علامہ اظہر حسین نقوی ،علامہ سجاد شبیر رضوی،مولانا غلام علی عارفی ،مولانا عبدالحفیظ پنہور ،قاری غلام قاسم علامہ خلیل احمد کمیلی اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ نامور شعراء اور منقبت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button