پاکستان

پوری قوم دہشتگردو ں کیخلاف کارروائی میں پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وحدت میڈیا سیل کے زمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ا کہ پوری قوم دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ شہروں میں بھی دہشتگردوں کا صفایا کیا جائے اور ان کے حامیوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ایسے مدارس جو دہشتگردی میں ملوث ہیں انہیں فی الفور بند کیا جائے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے موقف کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ملت تشیع کے مدارس کو ہم اوپن کرتے ہیں اور حکومت سے کہتے ہیں کہ اگر ہمارا کوئی بھی مدرسہ جو دہشتگردی میں ملوث ہے یا لنک رکھتا ہے، اسے فوری طور پر بند کر دیں اور ملوث عناصر کو قوم کے سامنے لائیں۔ ہم دہشتگردی میں ملوث مدارس کو مسلک کے شلٹر کے پیچھے چھپنے نہیں دینگے اس موقع پرمرکزی سیکرٹری اطلاعات مہدی عابدی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی ،علی احمر ،رضا جلالوی سمیت سوشل میڈیا سیل ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے
علامہ ناصرعباس کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی فکری، معاشی اور سیاسی قوت کو کچلنا ہوگا، تبھی ممکن ہے کہ ہم دہشتگردوں کا مقابلہ کرپائیں۔ تکفیریوں کا مقابلے سے مراد پاکستان اور اسلام کا دفاع ہے، فوج اکیلے دہشگردوں سے نہیں لڑسکتی جب تک سیاسی قیادت ملکر یہ جنگ نہ لڑے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی ہفتہ یا مہینے پر محیط نہیں ہے ، یہ جنگ کئی سالوں پر محیط ہے، فقط شمالی وزیرستان کا آپریشن آٹھ ماہ لے گیا ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ دہشتگردوں کے جنازے بغیر کسی ڈر وخوف کیساتھ پڑھے جارہے ہیں اور ان کے سیاسی قائدین کہتے ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button