پاکستان

دشمنانِ اسلام پوری دنیا میں اسلام کے خلاف سازشیں تیز کر چکے ہیںتہوّرعباس حیدری

مرکزی صدر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان تہوّرعباس حیدری نے کہا کہ یہ محفل اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہاں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کی نمائندگی موجود ہے، مجلس وحدت مسلمین لائقِ تحسین ہے کہ اس کانفرنس کا انعقاد کیا ، ہمیں اس موجودہ دور میں دشمن شناس اور دوست شناس بننا ہو گا ، اس وقت عالمی حالات کے تناظر میں دنیا اس بات کو درک کر چکی ہے کہ اسلامی نظام ہی واحد راستہ ہے اس لئے دشمنانِ اسلام پوری دنیا میں اسلام کے خلاف سازشیں تیز کر چکے ہیں، معاشرہ کے خواص کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کو درست سمت میں لے کر جائیں ، ہفتہ وحدت کے حوالے سے جو ایام منائے گئے ان کا حق تب ادا ہو گا جن سیرتِ مبارکہ سے استفادہ کیا جائے ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال لاہور میں مجلس وحد ت مسلمین کے زیراہتمام جشن میلاد کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی ’’رسول اعظم امن کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے والوں کا احتساب کرنا ہو گا،اس کے ساتھ ہمیں اپنی وحدت و یگانگت کا نمونہ پیش کرنا ہے جس سے دنیا کو اسلام کے روشن چہرے سے روشناس کرایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button