پاکستان

عون رضوی کےقاتل کو معافی نہ ملنے پرامام بارگاہ میں دھماکا کیا گیا

شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق امام بارگاہ ابومحمدرضوی چٹیاں ہٹیاں کے متولی اوران کے خاندان سےکچھ روزقبل ان کے والدعون محمدرضوی کےقتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم کی معافی کے لئے دہشتگردوں نے رابطہ کیاتھا اوران کے انکارپرانہیں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی تھی،انتہائی باوثوق ذرائع نے شیعت نیوز  کوبتایاکہ اس ضمن میں تقریباً 2ہفتے قبل مرحوم عون محمدرضوی کے لواحقین نے تھانہ نیوٹاؤن کو تحریری درخواست دی تھی اورآرپی اوراولپنڈی کوبھی اس بابت مطلع کیاگیاتھا، لیکن پولیس نے اس سلسلے میں کوئی قدم نہ اٹھایا،یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ جب سے دہشتگردی کے مقدمات میں موت کی سزاپانے والے افراد کی پھانسیوں پرعملدرآمدشروع ہواہے ملک بھر میں یہ اس نوعیت کاپہلاواقعہ ہے کہ جس میں قتل کی سزاپانے والے دہشتگردکے ساتھیوں نے مقتول کے ورثاءسے رابطہ کرکے ان کو ڈرایادھمکایاہے اوران کی بات نہ ماننے پر بم دھماکہ کیاگیاہے ،ذرائع کاکہناہے کہ عون محمدرضوی کو8اکتوبر1999کو قتل کردیاگیاتھا ، پولیس نے ان کے قتل کے الزام میں حافظ نوازنامی شخص کوگرفتارکیا جس کاتعلق لشکرجھنگوی کے سابق سربراہ ریاض بسراکے علاقہ جھاوریاں ضلع سرگودھاسے ہے،ملزم کوعدالت نے موت کی سزاسنائی اوراسکی تمام اپیلیں مستردہوچکی ہیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ دہشت گردوں کوجب پھانسیاں دینے کاعمل شروع ہواتوبعض افرادنے عون محمدرضوی کے بیٹوں سے رابطہ کیااورانہیں دھمکایاگیاکہ وہ حافظ نوازکو معاف کردیں تاکہ اس کی پھانسی رکوائی جاسکے ۔تاہم ان کے انکارپررابطہ کرنے والوں نے انہیں اوران کے خاندان کوسخت نتائج کی دھمکی دی۔ادھرذرائع کاکہناہے کہ قانو ن نافذکرنے والے ادروں اورپولیس نے اس سلسلے میں دوسرے شہروں سے بھی بعض افرادکوحراست میں لیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button