پاکستان

10پاکستانی وافغانی دہشتگرد گروپوں کی داعش سے اعلان وفاداری کی ویڈیو سامنے آگئی

البغدادی کی داعش کے پاکستانی چیپٹر کی جانب سے پہلی وڈیوجاری کی گئی ہےیہ تنظیم مشرق وسطیٰ کے بعد پاکستان میں اپنی نظریاتی حدود بڑھارہی ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد کو10پاکستانی وافغان جنگجو سرداروں کے ساتھ اس بزدلانہ وڈیو میں داعش سے وفاداری و اطاعت کا عہد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، جس میں شاہد اللہ شاہد نقاب پوش جنگجوئوں کے بڑے گروپ کے ساتھ ہے جو گھوڑوں پر بیٹھےہیں۔ رائفلیں اور سیاہ پرچم اٹھائے ہوئے ہیں اور خود کو افغانی و پاکستانی کی حیثیت سے متعارف کرارہے ہیں۔ شاہد اللہ شاہد وڈیو میں جنگجوئوں سے خطاب میں کہہ رہا ہے کہ ’’ہم تمہیں یہ اطلاع دینا چاہتے ہیں کہ ہم نے دس گروپوں کے امیروں کو ساتھ جمع کیا ہے جو خلیفہ ابوبکر البغدادی سے اطاعت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔16منٹ کی وڈیو امریکا میں قائم SITEانٹیلی جنس گروپ نے جاری کی ہے جو دنیا بھر میں دہشت گرد گروپوں کی آن لائن سرگرمیوں کا ذریعہ ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے جن علاقے میںیہ وڈیو تیار کی ہے اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پاکستانی ایجنسیوںکا کہنا ہے کہ یہ افغان صوبہ ہلمند نہیں ہے جہاں داعش پہلے ہی اپنا کنٹرول سینٹر برائے افغانستان و پاکستان قائم کرچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button