پاکستان

شہید عون رضوی کے لواحقین و منتظمین ابن رضوی امام بارگاہ کو سپاہ صحابہ نے دھمکی دی تھی

شیعت نیوز (راولپنڈی) راولپنڈی کے علاقے چٹیاں ہٹیاں  میں امام بارگاہ کے بانی شہید  سید عون محمد رضوی (ڈائریکٹر پی ٹی وی)  کی فیملی کو گزشتہ کئی دنوں سے کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد گزشتہ کئی روز سے امام بارگاہ کے منتظمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے۔ امام بارگاہ کے منتظمین کو دھکیاں دیتے ہوئے مطالبہ کررہے تھے کہ شہید عون رضوی کے قتل کیس میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کو معاف کیا جائے ورنہ سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور آج یہ بم دھماکہ ہوا۔ واضح رہے کہ امام بارگاہ کے متولی اور پی ٹی وی کے ڈائریکٹر عوم محمد رضوی کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شہید کیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button