پاکستان

القاعدہ کراچی کے امیر کی ہلاکت کا دعویٰ

راچی : سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سی آئی ڈی کی کارروائی میں القاعدہ کراچی کے امیر سمیت 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔

قیوم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران القاعدہ برصغیر ونگ کراچی کا امیرسجاد عرف کارگل 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سی آئی ڈی انسداد انتہا پسندی سیل نے خفیہ اطلاع ملنے پرکی جس کی سربرائی راجہ عمر خطاب کر رہے تھے۔

راجہ عمر خطاب کا دعویٰ تھا کہ مارے گئے ملزمان حساس ادارے کی گاڑی پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے پاس سے خودکش جیکٹس، ایس ایم جی رائفل و دیگراسلحہ برآمد ہوا ہے ۔

راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ مرنے والے دیگر تین دہشت گردوں کی شناخت ہاشم، عرفان اور شمیم عرف کمانڈو کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button