دنیا

جہادالنکاح، داعش نے نوجوان مغربی لڑکیوں کے لیے انوکھی ترین سروس متعارف کروا دی

مغربی ممالک میں ایک عرصے سے یہ تشویش پائی جارہی ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش اُن کی نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو بڑے پیمانے پر لبھا کر شام لے جارہی ہے جہاں وہ جنگجوؤں کی دلہن بنتی ہیں۔ نیوز ویب سائٹ ”ڈیلی سٹار“ نے انکشاف کیا ہے کہ جنگجوؤں کی جانب سے مغربی لڑکیوں اور خواتین کو جنگجو دولہا ڈھونڈنے کی انتہائی تیز رفتار سروس فراہم کی جارہی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے محض پانچ منٹ میں جوڑا بنادیا جاتا ہے۔ مبینہ طور پر برطانوی جنگجو ابو قعقیٰ البرطانوی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ Tumblr پر اپنے بلاگ میں مغربی خواتین کو بتایا ہے کہ جب وہ تنظیم کے ’شعبہ شادی‘ سے رابطہ کریں گی تو انہیں مناسب رہنمائی فراہم کی جائے گی اور انہیں پانچ منٹ کا خصوصی وقت دیا جائے گا جس کے دوران وہ ممکنہ جنگجو دولہے کے ساتھ بات کرسکیں گی، دونوں ایک دوسرے کو دیکھ سکیں گے اور موقع پر ہی ہاں یا نہ کہہ سکیں گے۔ ایک خاتون کارکن نے نئی دلہنوں اور ہونے والی دلہنوں کو نصیحت کی ہے کہ وہ شام آتے ہوئے ساتھ نئے کپڑے اور میک اپ کا سامان ضرور لے کر آئیں۔ ذرائع کے مطابق اس طریقہ سے نہ صرف جنگجو محض پانچ منٹ میں دلہن ڈھونڈلیتے ہیں بلکہ ان کی دلہن بننے کی آرزو مند مغربی خواتین کی مراد بھی لمحوں میں پوری ہوجاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button