عراق

آیت اللہ سیستانی، آزاد ہونے والے علاقوں میں شہریوں کے مال و جائداد کو نقصان پہنچانا حرام ہے

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سیستانی نے سیکورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ جو لوک شہریوں کی جائداد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں ان کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے، کیوں کہ شہریوں کی ملکیت مال غنیمت نہیں ہے۔

آیت اللہ سیستانی نے متعدد بار عراقی عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی پر زور دیا ہے اور عراقی سیکورٹی فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے مقابلے میں بغیر کسی تفریق کے عوام کے جان و مال کی حفاظت کریں۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں عراقی سیکورٹی فورسز نے شیعہ رضاکار فورسز کی حمایت سے بہت تیزی سے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو آزاد کرایا ہے اور اب عراقی فوج داعش کا گڑھ سمجھے جانے والے موصل کو آزاد کرانے کے لیے کارروائی کی تیاری کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button