سعودی عرب

سعودی عرب میں ممکنہ بحران پرعوام میں تشویش

سعودی عرب کے عوام میں اس ملک میں اقتدار کی منتقلی کے بحران سے تشویش پائی جاتی ہے۔
سعودی عرب کے ایک سرگرم قانون داں حسن العمری نے کہا ہے کہ سعودی بادشاہ کی جسمانی حالت بہتر نہ ہونے کے با‏‏عث، عوام میں اس ملک میں انتقال کی منتقلی کے بارے میں تشویش پائي جاتی ہے۔
حسن العمری نے پیرکے دن العالم ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں صورت حال پوری طرح غیرواضح ہے اور کوئي بھی چیز واضح نہیں ہے اور ملک کےانتظام میں عوام کا کوئي حصہ نہيں ہے اورانھیں اپنی تقدیر کے فیصلے کا بھی حق حاصل نہيں ہے۔
العمری نےتاکید کےساتھ کہا کہ سعودی عرب میں اقتدار کی منتقلی ایک حقیقی بحران ہے کیونکہ عوام کو آپشنز کا پتہ نہيں ہے اور انھیں یہ بھی نہيں پتہ کہ اقتدار کی منتقلی کس طرح ہوگی۔
العمری نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی کے وقت بعض بااثرافراد مہم جوئی کی کوشش کریں گے اور حکمراں خاندان کے دھڑوں میں حصول اقتدار کےلئے جھڑپیں ہوں گی ، اور اسی وجہ سے سعودی عوام کو ابھی سے تشویش ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بوڑھے سعودی بادشاہ عبداللہ، سخت بیمار ہيں اور اس وقت ہسپتال میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button