اہم ترین خبریںدنیا

اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کرنے کی آوازیں برطانیہ سے بھی آنے لگیں

شیعیت نیوز:فلسطینی عوام اور صیہونی حکومت کے خلاف ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں مختلف قوموں اور طبقات کے لوگ شریک تھے

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور مقبوضہ فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین نے وزیر اعظم کے دفتر کی جانب جانے والی سڑک کو بند کر دیا تھا، مظاہرین نعرہ لگا رہے تھے کہ صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی ترسیل بند اور اسرائیلی سفیر کو برطانیہ سے باہر نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:یمن کی افواج کی بحیرہ احمر، عرب اور روم میں دشمنوں کے خلاف کارروائیاں

دریں اثنا برطانوی پارلیمنٹ کے کچھ ممبران اور شہری و سماجی شخصیات نے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کا اعلان کیا۔

برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور شہری و سماجی شخصیات نے اپنے خطاب میں فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ برطانوی عوام کا موقف حکومت کے موقف سے الگ ہے اور برطانوی وزیر اعظم صیہونی حکومت کے جرائم میں شریک اور فلسطینی عوام کے قاتل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button