اہم ترین خبریںایران

رہبر انقلاب اسلامی کا فلسطین کے حامی امریکی طلبہ کے نام خط

شیعیت نیوز:رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خط میں لکھا ہے کہ میں یہ خط ان جوانوں کو لکھ رہا ہوں جن کے بیدار ضمیر نے انھیں غزہ کے مظلوم بچوں اور عورتوں کے دفاع کی ترغیب دلائی ہے۔

آپ نے اپنی حکومت کے بے رحمانہ دباؤ کے باوجود، جو کھل کر غاصب اور بے رحم صیہونی حکومت کی حمایت کر رہی ہے، ایک شرافت مندانہ جدوجہد شروع کی ہے۔

میں آپ کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آج صورتحال بدل رہی ہے۔

نیا مستقبل، مغربی ایشیا کے حساس خطے کے انتظار میں ہے۔ عالمی سطح پر بہت سے ضمیر بیدار ہو چکے ہیں اور حقیقت، آشکار ہو رہی ہے۔

مزاحمتی محاذ بھی طاقتور ہو گيا اور مزید طاقتور ہوگا اور تاریخ بھی اپنا ورق پلٹ رہی ہے۔

میں یہ خط ان جوانوں کو لکھ رہا ہوں جن کے بیدار ضمیر نے انھیں غزہ کے مظلوم بچوں اور عورتوں کے دفاع کی ترغیب دلائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہم سرفروشان سید علی خامنہ ای، امام خمینی رہ کے سپاہی ہیں، علی باقری

ریاستہائے متحدہ امریکا کے عزیز نوجوان اسٹوڈنٹس! یہ آپ سے ہماری ہمدلی اور یکجہتی کا پیغام ہے۔

اس وقت آپ تاریخ کی صحیح سمت میں، جو اپنا ورق پلٹ رہی ہے، کھڑے ہوئے ہیں۔

آج آپ نے مزاحمتی محاذ کا ایک حصہ تشکیل دیا ہے اور اپنی حکومت کے بے رحمانہ دباؤ کے باوجود، جو کھل کر غاصب اور بے رحم صیہونی حکومت کا دفاع کر رہی ہے، ایک شرافت مندانہ جدوجہد شروع کی ہے۔

مزاحمتی محاذ ان احکام اور ایسی ہی سیکڑوں تعلیمات کو سیکھ کر اور ان پر عمل کر کے آگے بڑھ رہا ہے اور اللہ کے اذن سے فتحیاب ہوگا۔

میں سفارش کرتا ہوں کہ قرآن سے آشنائی حاصل کیجیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button