اہم ترین خبریںمشرق وسطی

عالم اسلام غزہ کیلئے مشترکہ قدم اٹھائے، رجب طیب اردگان

شیعیت نیوز:ترکی کے صدر "رجب طیب اردگان” نے اپنی پارلیمنٹ کے اجلاس میں کہا کہ اسرائیل، غزہ میں انسانیت کا قتل کر رہا ہے۔

یورپ بھی اپنی اقدار کو پامال کرتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ہاتھ بھی غزہ میں جاری قتل عام سے رنگے ہوئے ہیں۔

یورپی حکومتیں اس ظلم پر خاموش رہ کر ان وحشیانہ جرائم میں اسرائیل کے ساتھ شریک ہیں۔

میں عالم اسلام سے پوچھتا ہوں کہ ایک مشترکہ فیصلہ کرنے میں آپ کس چیز کے منتظر ہیں؟

ترکی کے صدر نے کہا کہ جب تک اسرائیل بین الاقوامی قوانین کے تابع نہیں ہو گا ترکیہ سمیت کوئی بھی ملک اس کے شر نہیں بچ سکتا۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے اہلکاروں کی حفاظت نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ اسوقت انسانیت کا پیمانہ ہے، سید حسن خمینی

غزہ میں نہ صرف انسانیت بلکہ اقوام متحدہ کی روح بھی مر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے اکثریت فلسطین کو ایک خودمختار ملک تسلیم کرتی ہے۔

147 ممالک کی مرضی کو 5 ممالک کی خواہش پر قربان نہیں کیا جا سکتا۔ 147 کا عدد 5 سے بڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبل ازیں کہ نتین یاہو اور اس کا مجرمانہ نیٹ ورک بے قابو ہو ہمیں فوراََ نسل کشی اور صیہونی وحشی گری کو روکنے کے لئے ایک انسانی اتحاد تشکیل دینا ہو گا۔

نوجوانوں نے یہ دیکھنا شروع کر دیا ہے کہ قوانین کے بغیر اور منحرف صیہونیت کیا ہے؟

امید ہے کہ یہ انقلاب صیہونیوں سے پاک ایک جہان تشکیل دے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button