اہم ترین خبریںایران

ہم سرفروشان سید علی خامنہ ای، امام خمینی رہ کے سپاہی ہیں، علی باقری

شیعیت نیوز:اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ "علی باقری” نے "امام خمینی رہ کی نظر میں فلسطین و مقاومت” کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔

یہ کانفرنس امام خمینی رہ کی سالانہ برسی کے سلسلے میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر علی باقری نے خطاب کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے عزیزوں کو کھو دینا ہمارے لئے بہت نقصان تھا۔

ہم دشمن کو خبردار کرتے ہیں کہ ہم سرفروشان سید علی خامنہ ای، امام خمینی رہ کے سپاہی ہیں اور رہیں گے۔

علی باقری نے بانی انقلاب اسلامی کی خوبیوں کو بے مثال قرار دیا۔

ہمیں حکومتی میدان میں امام خمینی رہ کی فکر کو لاگو کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ اسوقت انسانیت کا پیمانہ ہے، سید حسن خمینی

دینی تفکر پر مبنی خارجہ پالیسی پیش کرنے اور نافذ کرنے میں کامیاب ہونی والی پہلی شخصیت امام خمینی رہ ہی تھے۔

قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امام خمینی رہ داخلی طور پر اسلامی جمہوریہ ایران اور بین الاقوامی میدان میں مقاومت کے بانی تھے۔

غزہ کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک صیہونی اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل نہیں کر سکے۔

غزہ کے عوام فخر کے ساتھ میدان میں کھڑے ہیں جب کہ دوسری جانب بہت سے ممالک نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر صیہونی رژیم سے تعلقات ختم کر لئے ہیں۔

سفارت کاری کے میدان میں صیہونیوں کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔

اس جگہ پر ہم اس عظیم مرد سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم حقیر مگر خارجہ محاذ پر قابل فخر سپاہی ہیں۔

ہم اپنے خارجہ سیاسی اہداف کے حصول کے لئے ولی امر مسلمین کی پیروی میں ایک لمحہ بھی فراموش نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button