مقبوضہ فلسطین

رفح میں اسرائیل کے جرائم کے خلاف میکسیکو میں زبردست مظاہرہ

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں فلسطین کے حامیوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیل کے جان لیوا حملے کے خلاف میکسیکو سٹی میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔

شیعیت نیوز : شمالی امریکی ملک میکسیکو میں فلسطین کے حامیوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیل کے جان لیوا حملے کے خلاف میکسیکو سٹی میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔

رفح میں پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیل کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 45 افراد کی شہادت اور سیکڑوں فلسطینیوں کے زخمی ہونے کے بعد میکسیکو کے عوام نے اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مقتدیٰ صدر کی امریکی سفارت خانے کو بند کرنے کی ضرورت پر تاکید

میکسیکو سٹی میں فلسطینیوں کے حامی مظاہرے کی جو تصاویر شائع ہوئی ہیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اور فورسز مختلف طریقے سے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور راستے بند کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی فلسطینی حامیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، اور میکسیکو کے مظاہرین نے پولیس اور فورسز پر پتھراؤ اور اشیاء پھینک کر جواب دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button