اہم ترین خبریںایران

غزہ اسوقت انسانیت کا پیمانہ ہے، سید حسن خمینی

شیعیت نیوز:تہران میں امام خمینی رہ کے مزار پر اُن کی سالانہ برسی کے سلسلے میں ایک کانفرنس ہوئی۔

جس میں امام خمینی رہ کے نواسے حجت الاسلام و المسلمین "سید حسن خمینی” نے خطاب کیا۔

یہ تقریب "امام خمینی رہ کی نظر میں فلسطین و مقاومت” کے عنوان سے منعقد ہوئی۔

اس موقع پر سید حسن خمینی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے رفح سانحے کا حوالہ دیتے ہوئے اس المناک واقعہ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو جھوٹے بیانات کے ذریعے مہلت لینا چاہتے ہیں، رہنما حماس

انہوں نے کہا کہ آج غزہ کا مسئلہ انسانیت کا پیمانہ بن چکا ہے۔ دنیا کے سوئے ضمیر کو جگانے کے لئے کیا کرنا چاہئے؟

ایسا کیا کریں کہ بفضل خدا عنقریب تباہ ہونے والے مغرب کے اس بگڑے بچے سے انسانی حقوق کے دعوے دار ہاتھ اٹھا لیں۔

سید حسن خمینی نے مزید کہا کہ اس وقت صیہونی رژیم سلامتی اور عسکری طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

بانی انقلاب اسلامی کے مزار کے متولی نے امریکی یونیورسٹیوں میں صِہونی رژیم کے خلاف مظاہروں کا بھی ذکر کیا۔

واضح رہے کہ سید حسن خمینی، امام خمینی رہ کے مزار کے متولی بھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button