اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کا جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں اسرائیل کے فوجی اڈے پر حملہ

شیعیت نیوز:حزب اللہ لبنان کے میڈیا سیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کے جوانوں نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

اس بیان کے مطابق حزب اللہ کے جوانوں نے بیاض بلیدا کے علاقے میں غاصب صیہونی فوجیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھ کر مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے رات میں ان پر گولہ باری کی۔

رپورٹ میں اس حملے کی مزید تفصیلات اور اس میں ہونے والے جانی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یمن کی افواج کی بحیرہ احمر، عرب اور روم میں دشمنوں کے خلاف کارروائیاں

دوسری جانب صیہونی حکومت نے ایک بار پھر بدھ کو لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر گولہ باری کی۔

توپوں سے کی جانے والی اس گولہ باری میں جنوبی لبنان کی الظہیرہ کالونی کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے شیحین اور الجبن کالونیوں کے مضافاتی علاقوں پر بھی گولہ باری کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button