اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نیتن یاہو جھوٹے بیانات کے ذریعے مہلت لینا چاہتے ہیں، رہنما حماس

شیعیت نیوز:حماس کے اعلی رہنما نے مذاکرات کے حوالے سے نتن یاہو کے بیان کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔

تنظیم کے اعلی رہنما حسام بدران نے کہا ہے کہ نتن یاہو مذاکرات کے بارے میں جھوٹے بیانات دیتے ہیں تاکہ غزہ میں فلسطیینیوں کی نسل کشی کے لئے مزید مہلت حاصل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت ایک سرکش حکومت ہے جو عالمی قوانین کو پامال کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی بمباری کی وجہ سے رفح ہسپتال بند

رفح میں فلسطینیوں کے قتل عام کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

بدران نے مزید کہا کہ ہمیں مذاکرات کے حوالے سے کوئی تجویز نہیں ملی ہے۔ نتن یاہو کی جانب سے مذاکرات کے بیانات دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاہدے سے پہلے غزہ کے خلاف جارحیت کا خاتمہ اور پناہ گزینوں کی واپسی ہماری بنیادی شرائط ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button