عراق
داعش سے آزاد ہونے والے علاقوں کی عوام کا مال و املاک لوٹنا حرام ہے، آیت اللہ سیستانی
شیعت نیوز: عراق کے مرجع بزرگ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ داعش سے آزاد ہونے والے علاقوں کے عوام کی جائیداد،مال و اسباب اور املاک کی حفاظت کی جائے جبکہ انہوں نے اسے لوٹنا حرام قرار دیا ہے۔ یہ فتوی آیت اللہ سیستانی نے عراق میں درپیش آنے والے اس مسئلے پر پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مال و املاک کی بے حرمتی اور انہیں لوٹنے والے کی ہم مذمت کرتے ہیں، اور یہ حرام ہے۔
آیت اللہ سیستانی نے عراقی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ فوری حرکت میں آتے ہوئے اس مسئلے کا مقابلہ کریں۔
واضع رہے کہ عراق میں عوامی رضا کار فورسز اور عراق فوج کی مدد سے دہشتگرد تنظیم داعش کی پسائی ہورہی ہے اور انکے زیر اثر کئی علاقے خالی کروائے جاچکے ہیں۔