دنیا

ہفتہ وحدت کا آغاز، لبیک یا رسول اللہ حقیقی اور غیر حقیقی مسلمانوں کی اصلی پہچان

شیعت نیوز: سرکار دو جہاں کی ولادت کی آمد سے ہفتہ وحدت کا آغاز ہوگیا ہے اور پاکستان سمیت بعض اسلامی ممالک میں نبی رحمت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت با سعادت کی مناسبت جشن و سرور کا سماں ہے اس موقع پر مسلمان لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگا رہے ہیں لبیک یا رسول اللہ کے نعرے سنکر سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے چہرے مرجھا گئے ہیں لبیک یا رسول اللہ حقیقی اور غیر حقیقی مسلمانوں کی اصلی پہچان ہے۔

 پاکستان میں صبح بہاراں کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی، اجتماعی دعاؤں اور درود وسلام سے ہوا پاکستانی فوج نے میلاد النبی (ص) کے موقع پر صبح کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے کیا۔ عید میلاد النبی (ص) کی خوشی کے موقع پر پاکستان بھر میں چراغاں کیا گیا ہے، شہر شہر گلی گلی کو خانہ کعبہ اور گنبد خضرا کے ہورڈنگز، بینرز اور پرچم نبی (ص) سے سجایا گیا ہے، سرکاری و نجی عمارتوں، شاہراہوں اور مساجد کو بھی برقی قمقموں، پرچم نبوی (ص) ، بینرز اور اسکرینوں کے ذریعے سجایا گیا ہے۔ سرکار دو عالم کی ولادت با سعادت بعض روایات کے مطابق 9 ربیع الاول، بعض کے مطابق 12 ربیع الاول اور بعض روایات کے مطابق 17 ربیع الاول کو ہوئی لہذا مسلمانون کو متحد کرنے اور انھیں ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران نے 12 ربیع الاول سے لیکر 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت کا اہتمام کیا ہے۔اسلامی مبصرین اور ماہرین کے مطابق لبیک یا رسول اللہ کے نعرے سنکر سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے چہرے مرجھا جاتے ہیں اور لبیک یا رسول اللہ حقیقی اور غیر حقیقی مسلمانوں کی اصلی پہچان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button