مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں، کئی گرفتار

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں جمعرات کے روز العیساویہ کے مقام پر مقامی فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی اور کئی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شہریوں میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب فلسطین کی حکمراں جماعت ’’الفتح‘‘ کے یوم تاسیس کے حوالے سے ایک ریلی نکالی جا رہی تھی۔ صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کو ریلی نکالنے سے روکا جس پر نوجوان مشتعل ہوگئے۔ انہوں نے اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کی جس کے جواب میں قابض فوج نے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑکی گولیوں کا استعمال کیا۔ آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے کئی فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کےمطابق اسرائیلی فوج کے تشدد سے سات افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں میں داخل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button