چوہدری نثار 10 فیصد دہشتگردی میں ملوث مدارس کے خلاف کاروائی کریں

02 جنوری, 2015 00:00

شیعت نیوز: معروف عالم دین علامہ شبیر حسن میثمی نے جیو نیوز ایک مارنگ شو میں علماء کرام کے ساتھ عامر لیاقت کی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ 90 فیصد مدارس دہشتگردی میں ملوث نہیں لیکن جو 10 فیصد ہیں انکے خلاف تو کاروائی کی جائے، اس بات کی تمام علماء کرام نے بھی تائید کی انکا مزید کہنا تھا کہ صدر کون سی مخلوق ہے جسیے سزا موت دینے کا اختیار دیا گیا ہے، سپریم کورٹ تمام شواہد کی موجودگی میں مجرم کو سزا موت سنااتی ہے لیکن صدر اسے معاف کردیتا ہے یہ خود شریعت کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر صدر مجرم کو معاف کرتا ہے تو وہ خود اسکے جرم میں شریک ہے۔

7:53 صبح ستمبر 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔