مقبوضہ فلسطین

سال 2015ء فلسطین میں تیسری تحریک انتفاضہ کا سال ہوگا۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}افریقا کے عرب ملک الجزائر کی ایک سیاسی جماعت ’’التغییر‘‘ کے صدر عبدالمجید مناصرہ نے کہا ہے کہ سال 2015ء فلسطین میں اسرائیل کے خلاف ایک نئی تحریک انتفاضہ کا سال ثابت ہوگا۔ رواں سال شروع ہونے والی تحریک کو تیسری انتفاضہ کا نام دیا جائے گا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں عبدالمجید مناصرہ نے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کے مظالم کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو کہ فلسطینی قوم ایک نئی تحریک انتفاضہ شروع کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ رواں سال کے دوران فلسطین میں اسرائیل کے خلاف ایک نئی تحریک انتفاضہ شروع ہوجائے۔
الجزائری سیاست دان نے غزہ کی پٹی کے اسرائیل کی جانب سے کیے گئے محاصرے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی عوام نے اسرائیلی فوج کی مسلط کردہ جنگوں کے رد عمل میں دشمن کے خلاف بھرپور مزاحمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سال کے دوران غزہ کی پٹی کے عوام تین بڑی جنگیں دیکھ چکے ہیں۔
المناصرہ نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے اور یہودی آباد کاروں کی مسلسل یلغار پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول کی مسلسل بے حرمتی نہ صرف ایک اشتعال انگیزی ہے بلکہ یہ مسلمانوں کے تیسرے مقدس مقام کو یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کی سازش ہے جسے کسی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button