پاکستان

شیعت نیوز کی جانب سے تمام عالم اسلام کو عید شجاع (س) مبارک ہو

9 ربیع الاول یوم تاج پوشی امام زمانہ (عج) کے موقع پر تمام عالم اسلام بالخصوص شیعہ امام زمانہ عج کو ادارہ شیعت نیوز کی جانب سے دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

9 ربیع اولاول امام مہدی (عج) کی ولایت کے آغاز کا پہلا روز ہے، اس ضمن میں اہل ولایت اپنے زمانے کے امام کی امامت کے آغاز کی خوشی منانے کے لئے نذر و نیاز کا سلسلہ کرتے ہیں،خوشبو لگاتے اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اس دن کو عید زہرا (س) بھی کہا جاتا ہے۔ عید زہرا (س) شاید اس لئے بھی کہا جاتا ہے کہ اہلیبت علیہ سلام کی تمام تر مشکلات اور مصائب کا بدلہ انہیں امام (عج) کو لینا ہے۔ یہ امام مہدی (علیہ سلام) ہی ہیں جو قتل زہرا (س) اور قتل حسین ؑ اور ہر مظلوم پر ہونے والے ظلم کا بدلہ لین گے اور اس دنیا کو ظالموں سے پاک اور عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔

روایت کے مطابق اس دن عمر ابن سعد جو قاتل امام حسین علیہ سلام تھا کا سر امام زین العابدین علیہ سلام کی خدمات میں لایا گیا تھا اور آپ نے واقعہ کربلا کے بعد پہلی مرتبہ اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجائی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button