عراق

سامرا: حرم امام حسن عسکری ؑ پر تکفیری دہشتگرد تنظیم داعش کا حملہ

سامراء سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کل بروز شہادت امام یازدہم تکفیری ٹولے داعش نے حرم امام حسن عسکری(ع) کے صحن میں ایک ماٹر گولہ شلیک کیا۔

اطلاعات کے مطابق تکفیریوں نے ایسے میں حرم مطہر پر حملہ کیا کہ عزاداروں کا جم غفیر حرم کے صحن میں مصروف سینہ زنی تھے۔

دھشتگردوں کی جانب سے پھینکا گیا ماٹر گولہ صحن حرم کے ایک کونے میں جا کر گرا جس کی وجہ سے دو افراد شہید اور چند زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں ایک شخص حرم مطہر کا خادم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button