عوامیہ پر خونی حملے کے خلاف سعودی عرب میں مظاہرہ
شیعت نیوز: آل سعود کے ظالم حکمرانوں کی جانب سے شیعہ اکثریتی علاقے عوامیہ میں حونی حملہ اور اسکے نتیجے میں کئ جانوں کے ضیاع پر سعودی عرب میں عوام کی جانب سے احتجاج کیا گیا، احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ عوامیہ پر ہونے والے اس حملہ کا بدلہ لیا جائے۔
واضع رہے کہ سعودی عرب میں مسلسل آل سعود کے کارندوں کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے، شیعہ نشین علاقے محض فرقہ وارنہ تعصبات کے باعث بنیادی حقوق سے محرم ہیں جبکہ جو کوئی ان مظالم کے خلاف احتجاج کرتا ہے اسے گرفتار یا قتل کردیا جاتا ہے، اسی لئے اس ملک کے شیعہ رہنما علامہ شیخ باقر المنر بھی سعودی جیل میں ہیں، روان سال عاشورہ محرم پر بھی ایک غم اندوز واقعہ سعودیہ میں پیش آیا تھا جب عزاداری میں مصروف حکومتی مذہب وہابیت سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد نے مجلس عزا پر فائرنگ کردی تھی جس میں کئی جوان شہید ہوئے اور کئی زخمی ہوئے تھے۔