مشرق وسطی

بحرین: شیخ علی سلمان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے مزدوروں نے اسلامی تنظیم الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو گرفتار کر کے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا جس کے بعد پورے ملک میں بھاری مقدار میں لوگ صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور شیخ علی سلمان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے شیخ علی سلمان کی گرفتار کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ علی سلمان کی گرفتاری کا مطلب یہ ہے کہ آل خلیفہ کی رژیم نابودی کے دہانے پر ہے۔

آل خلیفہ کے مزدوروں نے مظاہرین کو پراکندہ کرنے کے لئے مختلف تشدد پسندانہ ذرائع استعمال کئے جبکہ بعض دیگر افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔

اسلامی تنظیم الوفاق کے دفتری عہدہ دار ہادی الموسوی نے کہا کہ شیخ علی سلمان کو گرفتار کیا جانا بحرینی عوام کے غصے کی آگ میں تیل چھڑکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحرینی رژیم لوگوں کے پر امن مظاہروں کا جواب اسلحے اور تشدد پسندانہ رویے سے دے رہی ہے جس کا نتیجہ بہت ہی غلط سامنے آئے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button