عراق

داعش کی بربریت اورجرائم جاری ہیں

شمالی عراق میں داعش دہشتگردوں کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے
سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق کے ہسپتالی ذرائع نے بتایا ہے کہ داعش دہشتگردوں نے شہرموصل میں دو ڈاکٹروں کو قتل کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ دونوں عراقی ڈاکٹر ستمبر کے مہینے میں دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا کر لئے گئے تھے۔
عراقی کردستان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ داعش نے اپنے ایک سرغنہ کو بھی عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے لئے جاسوسی کے الزام میں موصل میں تختہ دار پر لٹکا دیا ہے۔
داعش کے مقبوضہ علاقوں میں عراقی فوج کی پیشقدمی بڑھنے کے ساتھ ہی داعش جنگجؤں اور سرغنوں کے فرار کی کوشش اور جاسوسی کے جرم ميں ان کی پھانسی کا سلسلہ بڑھتاجا رہا ہے۔
درایں اثنا بعض باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ نے شمالی عراق سےکرد فورس پیشمرگہ کے ستر جوانوں کو گرفتار کرکےانھیں شام کے حسکہ علاقے میں منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button