مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت نے بحرینی اپوزیشن رہنما شیخ علی سلیمان کو گرفتار کر لیا

بحرین پر مسلط آل خلیفہ حکومت نے عوام دشمن کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے بحرینی اپوزیشن پارٹی الوفاق کے مرکزی رہنما شیخ علی سلیمان کو گرفتار کر لیا۔ بحرینی عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لئے سرگرم سیاسی جماعت الوفاق نے جاری بیان میں کہا ہے کہ شیخ علی سلیمان کو بحرین کی وزارت داخلہ نے ایک روز قبل طلب کیا تھا، جس کے بعد حکومت کی جانب سے گرفتاری کا اقدام اٹھایا گیا۔ یاد رہے کہ بحرینی دارالحکومت مناما میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں شیخ علی سلیمان نے آل خلیفہ حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button