مشرق وسطی

بحرین میں بھی تکفیریوں نے معصوم بچوں کو قتل کردیا

بحرین میں خواتین نے کرانہ علاقے میں مظاہرے کرکے آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے علاقے کرانہ میں خواتین نے آل خلیفہ کے کارندوں کےہاتھوں شہید ہونے والے شیرخوار بچوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ ان خواتین نے آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرہ کرنے والی خواتین نے کہا کہ زہریلی گيس کے گولے داغ کر شیر خوار بچوں کوشہید کرنا آل خلیفہ کے جرائم میں ایک ہے۔ یہ مظاہرے ایسے وقت ہورہے ہیں جبکہ انقلابی تنظیموں نے آج منامہ میں مظاہرے کرنے کی کال دی تھی۔ ادھر جمعیت وفاق ملی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملت بحرین جب تک اپنے حقوق حاصل نہیں کرلیتی اس کی تحریک جاری رہے گي۔ منامہ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق شیخ علی سلمان نے کہا ہے کہ جمعے کے دن کے مظاہرے جمہوریت اور آزادی تک پہنچنے کے لئے ملت بحرین کی جدوجہد کا تسلسل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button