تکفیری دہشت گرد گمراہ ہیں،اُن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،صدرِ مملکت

26 دسمبر, 2014 00:00

صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث افراد گمراہ ہیں،اُن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ حکومت اور فوج نے دہشت گردی کےخاتمےکاتہیہ کر رکھا ہے۔کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج کےسالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کاسب سےزیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ متعدد غیرملکی کمپنیاں بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنےکی خواہشمند ہیں لیکن بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تحفظات ہیں ۔ جسے بہتر کرنے کے لیےاقدامات کرناہونگے۔ 2018 میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔

3:23 صبح جولائی 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔