عراقی سکیورٹی فورس کاتکریت کے جنوب میں فضائی حملے،اہم کمانڈر سمیت 23دہشت گردہلاک۔

26 دسمبر, 2014 00:00

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہریثرب میں عراقی سکیورٹی فورس نےدہشت گردداعش کے خلاف بڑے پیمانے پرآپریشن کیا جس کے نتیجے میں ایک کمانڈر سمیت23دہشت گردہلاک ہوئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
السومریۃ نیوزرپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورس کے17بٹالین کی قیادت میں مقامی لوگوں کی نشاندہی پرتکریت کے جنوب میں یثرب سٹی میں دہشت گردداعش کے اہم ٹھکانوں پرفضائی حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں دہشت گردکمانڈرسعودی باشندہ عدنان الحشماوی ان کے اہم ساتھی حسام الحشماوی،سلوم الحشماوی،فلاح حسن سمیت کئی دیگراہم کماندڑوں کی ہلاکت واقع ہوئی ہے۔

11:51 صبح جولائی 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔