بحرین کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے برطانوی سفیر کے بیان کی مذمت

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}بحرین کی ڈیموکریٹک قومی جمعیت "وعد ” نے منامہ میں برطانوی سفیر کے بیانات کی مذمت کی ہے۔
مرآۃ البحرین نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق "وعد” نے بدہ کے دن ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا کہ منامہ میں برطانوی سفیر ایان لیندسی کے بیانات، بحرین کے داخلی امور میں کھلی مداخلت ہے اور اس ملک میں مخالفین کی سرکوبی کی کوششوں سے ہماہنگ اقدام ہے۔
اس بیان میں بحرین میں ہر طرح کی غیرملکی فوجی مداخلت کی مخالفت پر تاکیدکے ساتھ ہی بحرین میں برطانوی فوجی اڈے اور اس کے فوجیوں کی موجودگی کو بحرین کے قومی اقتداراعلی کو مشکوک بنانے اور اس ملک کے بحران میں شدت پیدا کرنے کے مترادف قراردیا ہے۔
بحرین کی وعد پارٹی نے اپنے بیان میں غیرملکیوں کو شہریت دیئے جانے کی پالیسی کو اس ملک کے سماجی امن وثبات کے لئے سنگین خطرہ قراردیا اور اعلان کیا کہ دینی اور نسلی امتیازي پالیسیوں کی بنیاد پر اسٹراکچر میں تباہ کن تبدیلی پیدا کرنے کے لئے غیرملکیوں کو شہریت دینے پر اصرار بحرین کی صورت حال کو دھماکہ خیزحد تک پہنچا سکتا ہے۔
اس سے قبل بحرین کی جمعیت وفاق نے بھی منامہ میں برطانوی سفیر کے بیانات کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ برطانوی سفیرکے بیانات سے برطانوی سامراج کے شرمناک دور اور اس کے ہاتھوں قوموں کی ثروت کی لوٹ کھسوٹ کے زمانہ کی یاد آتی ہے۔
واضح رہے کہ منامہ میں برطانیہ کے سفیر ایان لینسی نے بحرین میں برطانیہ کے مستقل فوجی اڈے کے قیام کی عوام کی جانب سے مخالفت کو بعض علاقائی فریقوں کی نیابت میں کی جانے والی مخالفت قرار دیا تھا اور کہا تھاکہ اس مخالفت کا مطلب داعش مخالف اتحاد کے رکن ملکوں کی مخالفت ہے۔








