داعش زہریلے مادوں کے استعمال میں ملوث ہو سکتا ہے، روس

24 دسمبر, 2014 00:00

شیعت نیوز۔ روسی وزارت خارجہ کے شعبہ اطلاعات کا کہنا ہے کہ پندرہ دسمبر کو دمشق انتظامیہ نے کچھ اہم معلومات کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق تنظیم کے حوالے کر دیں، جن سے واضح ہوتا ہے کہ شام میں کچھ صنعتی ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ روسی حکام کے مطابق ان مقامات پر زہریلے مادے موجود ہیں۔ روس کی وزارت خارجہ نے دمشق انتظامیہ کے اس قدم کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ شام کے حکام نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق کنوینشن پر عمل درآمد کی خاطر عالمی برادری کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ روس کی وزارت خارجہ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ مذکورہ معلومات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور یہ کہ کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق تنظیم اس پر ضروری توجہ دے گی۔

4:24 شام جولائی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔