پاکستان

پہلی بار صدر پاکستان منظر عام پر آگئے، 50 قیدیوں کی سزا کی اپیلیں مسترد

شیعت نیوز: صدر مملکت ممنون حسین نے دہشت گردی کے مقدمات میں سزا یافتہ 50 سے زائد قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں ۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق ان مجرموں کو کسی بھی وقت تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد اب تک 6 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔
برطانوی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پھانسی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد سزائے موت دیے جانے کی مدت کو 14 دنوں سے کم کر کے 3دن تک محدود کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button