مشرق وسطی

یمنی دارلحکومت زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}یمنی دارلحکومت صنعاء آج منگل کو علی الصباح 5 زور دار دھماکوں سے لرز اٹھا۔ صنعاء کیپٹل پولیس کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر عبدالرزاق الموید نے ‘سبأ’ نیوز ایجنسی کو بتایا پبلک کمیٹی کا ایک رکن ہلاک جبکہ دوسرا دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کارروائی کے دوران زخمی ہو گیا۔ دھماکے سے اردگرد علاقے میں مکانات اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
العربیۃ نیوز کے مطابق بریگیڈئر عبدالرزاق کے مطابق دھماکا خیز مواد کا ایک پیکٹ صنعاء یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل وزیر کی رہائش گاہ کے قریب رکھا گیا تھا۔ انہیں دہشت گرد پہلے بھی ایک حملے میں ہلاک کرنے کی ناکام کوشش کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button