عراق

کُرد فوج جبل سنجار کو داعش سے آزاد کرانے میں کامیاب

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} عراق کے نیم خودمختار صوبہ کردستان کی البیشمرکہ فورس کے ایک عسکری ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ کرد فوج نے طویل محاصرے کے بعد عراق کے شہر موصل کے مغربی علاقے جبل سنجار میں دہشت گردداعش کو شکست دینے کے بعد علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ جبل سنجار پرنام نہاد دولت اسلامی دہشت گرد”داعش” کے دہشت گردوں نے چار ماہ قبل قبضہ کرنے کے بعدازیدی قبیلے کے سیکڑوں خاندانوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
العربیہ نیوزرپورٹ کے مطابق کردستان نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ایڈوائزر مسرور بارزانی نے صحافیوں کو بتایا کہ کرد فوج (البیشمرکہ) نے جبل سنجار کا محاصرہ توڑنے کے بعد علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
کرد فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ البیشمرکہ نے جبل سنجار کے تین اہم دیہات پر قبضہ مضبوط بنانے کے بعددہشت گرد داعش کے ہاتھوں یرغمال یزیدی قبیلے کے سیکڑوں خاندان بھی چھڑا لیے ہیں۔ تلعفر میں کرد فوج نے دہشت گرد داعش کے ٹھکانوں پر مسلسل گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دہشت گرد داعش کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اوردہشت گردداعش کے دہشت گردلاشیں اور زخمی چھوڑ کر شام کی طرف فرار ہو رہے ہیں۔
آٹھ اہم مقامات پر البیشمرکہ کا کنٹرول
کردستان نیشنل سیکیورٹی کونسل کی جانب سے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ کرد فوج نے عالمی اتحادی فوجوں کے حملوں کے ساتھ زمینی پیش قدمی کرتے ہوئے شمالی عراق میں دہشت گردداعش کے زیر نگین آٹھ اہم مقامات پر قبضہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ البیشمرکہ فورس نے شام کی سرحد سے متصل ربیعہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل شام کی سرحد کے قریب زمار کے مقام 25 اکتوبر کو قبضہ کیا گیا تھا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ البیشمرکہ کے زمینی آپریشن میں دہشت گردداعش کے 80 دہشت گردوں ہلاک کئے گئے ہیں۔ البیشمرکہ کی جانب سے دہشت گردداعش کے ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی دکھائی گئی ہیں۔
ادھر صوبہ کردستان کے قریب قسریج کے مقام پر ایک خود کش حملے میں دہشت گردداعش کے 7دہشت گرد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب داعشی خود کش بمباری ایک فوجی چوکی طرف بڑھا۔ کرد فوج نے اسے روکنے کے لیے فائرنگ کی مگر وہ دھماکا کرنے میں کامیاب ہوگیا جس کے نتیجے میں کم سے کم سات فوجی ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button