مشرق وسطی

آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے

بحرین کے شہریوں نے یوم شہداء کے موقع پر گزشتہ شب وسیع پیمانے پر مظاہرے کۓ۔ بحرین کی الوفاق ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی شہریوں نے یوم شہداء کی مناسبت سےگزشتہ شب ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کۓ۔ ان مظاہروں میں شہداء اور سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ شہداء کے راستے پر گامزن رہنے اور قاتلوں پر مقدمہ چلائے جانے پر تاکید کر رہے تھے۔ خبری ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ بحرین کی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لۓ آنسو گيس کے شیل پھینکے۔ واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف عوامی کی انقلابی تحریک جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button