عراق

لبنانی عوام کے اتحاد پر آیۃاللہ سیستانی کی تاکید

عراق کے نامور مرجع تقلید آیۃاللہ سیستانی نے مشکلات کے مقابلے کے لئے لبنانی عوام کے مابین اتحاد پر تاکید کی ہے ۔
لبنان کی النشرہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شیعیان عراق کے نامور مرجع تقلید آیۃاللہ سیستانی نے آج لبنان کے پارلیمانی نمایندے "عبدالمجید صالح” اور تحریک امل کے رہنماؤں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ لبنان کے عوام کی صفوں میں ثبات واستحکام اور دہشت گردی سے مقابلے کے لئے اتحاد لازم وضروری ہے ۔آیۃاللہ سیستانی نے اسی طرح دہشت گردی اور انتہا پسندانہ نظریات کے مقابلے کے لئےعلاقے کے ملکوں کے مابین اتحاد اتفاق پر زور دیا ۔ اس ملاقات میں لبنان کے پارلیمانی ممبر ” عبدالمجیدصالح” نے قوموں کی حمایت اور خاص طور سے دہشت گردی اور تکفیری نظریات کے مقابلے کے بارے میں عراق کی مرجعیت کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button