عراق

لاکھوں زائرین کربلاء معلی کی جانب رواں دواں

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم منانے کے مقصد سے دنیا کے کونے کونے سے لاکھوں زائرین کربلا معلی پہنچ رہے ہیں۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایران سے دس لاکھ سے زیادہ زائرین چہلم کے دن کربلا میں اکٹھا ہورہے ہيں ۔ عراق میں موجود ایران کے سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ سات دسمبر تک گیارہ لاکھ ایرانی عراق میں داخل ہوچکے تھے۔
زمانہ قدیم سے چلی آرہی رسم کے مطابق امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر مختلف علاقوں سے زائرین سیکڑوں کلومیٹر کا سفر پیدل اور ننگے پیر چل کر طے کرتے ہیں اور کربلاء معلی پہنچتے ہیں۔
گذشتہ برس دوہزار تیرہ میں دوکروڑ لوگوں نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں حصہ لیا تھا۔عراقی حکام کا کہنا ہے کہ اس سال زائرین کی تعداد میں مزید اضافے کی امید ہے ۔
اس سال امام حسین علیہ السلام کا چہلم تیرہ دسمبر کو منایا جائےگا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button