مشرق وسطی

حرم حضرت زینب (س) کے قریب شدید جھڑپیں

شام میں حرم حضرت زینب(ع) سے تین کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ’’حجر الاسود‘‘ کے علاقے میں دھشتگردوں اور محافظین حرم کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ یہ علاقہ گزشتہ دو سال سے تکفیریوں کے زیر کنٹرول تھا جبکہ محاظین حرم کا بھی آخری ٹارگٹ یہی علاقہ ہے۔
حجر الاسود جو دمشق سے آٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جنوبی دمشق کے ان علاقوں میں سے ہے جن میں سب سے زیادہ آبادی پائی جاتی ہے۔ شام میں جنگ شروع ہونے سے پہلے ساٹھ ہزار سے زیادہ آبادی اس علاقے میں زندگی گزار رہی تھی۔
حجر الاسود ابھی بھی دھشتگرد ٹولیوں داعش اور جبہۃ النصرہ کا ٹھکانہ ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق محافظین حرم اور دھشتگردوں کے درمیان ہوئی شدید جھڑپوں میں دسیوں دھشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button