بحرین میں برطانوی فوج کی تعیناتی
برطانیہ بحرین میں ایک نیا فوجی اڈہ قائم کررہا ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیرخارجہ شیخ خالد خلیفہ نے آج کہا کہ اس ملک ميں برطانیہ کے ایک نئے فوجی اڈے کا قیام، بحرین اور علاقے میں امن و سلامتی کو مزید مستحکم کرنے کے مقصد سے انجام پارہا ہے۔ واضح رہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری رہنے کے ساتھ ہی برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بحرین میں اپنی فوجی موجودگي کی تقویت اور توسیع کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہيں ۔ برطانوی وزیر دفاع نے کل اعلان کیا ہے کہ اس معاہدے سے برطانیہ کو اس بات کی اجازت حاصل ہوگی کہ وہ زيادہ تعداد میں اور بڑے جہاز خلیج فارس کے علاقے میں طولانی مدت کے لئے تعینات کر سکتا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرین میں مخالفین کی سرکوبی کے خلاف ، برطانیہ سمیت دنیا بھر کے انسانی حقوق کے اداروں نے آواز اٹھائی ہے اور بحرینی حکومت کے اقدام کی مذمت کی ہے۔