دنیا

داعش سے تعلق، شام سے واپس لوٹنے والے 2 برطانیوں کو 12 برس جیل

شام میں داعش کا ساتھ دے کر لوٹنے والے دو برطانوی شہریوں کو 12 برس کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ دونوں کا تعلق برمنگھم سے ہے۔ محمد ناہین احمد اور یوسف زبیر سرور نے دہشت گردوں کیساتھ 8 ماہ گزارے تھے۔ تاہم ماجدہ خاتون نے اپنے بیٹے سے متعلق پولیس کو آگاہ کردیا تھا جس پر یوسف زبیر سرور کو برطانیہ لوٹنے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ وول ایچ کراون کورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ یہ دونوں خطرناک دہشت گرد ہیں اور 12 برس سزا کے بعد مزید 5 برس تک ان کی جان نہیں چھوٹے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button