پاکستان

کالعدم دیوبندی دہشتگردجماعت کے تین ٹارگٹ کلرز گرفتار،اسلحہ برآمد

سینٹرل زون انوسٹی گیشن پولیس نےپولیس اہلکاروں سمیت متعدد ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انوسٹی گیشن پولیس سینٹرل زون نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کی ٹار گٹ کلنگ میں ملوث 3ملزمان امیر حمزہ ،عبدالحبیب عرف سونواور عظیم کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔پولیس کا دعوی ہے کہ گرفتار ملزمان دیوبندی  کالعدم سپاہ صحابہ(اہلسنت والجماعات ) سے تعلق ہے اور ملزمان نے شفیق موڑ کے قریب تیموریہ تھانے کی پولیس وین پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا تھا ۔پولیس ملزما ن سے مذید تفتیش کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button