مصائب کربلا سن کر ایک انگریز خاتون کے رونے کا عجیب و غریب واقعہ

شیعت نیوز: سوئیڈن کے شہر اسٹکاہولوم میں حسین (ع) کون ہیں ؟(Who is Hussian) نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے امام حسین علیہ سلام کا پیغام تقسیم کیا گیا، اس دوران ایک انگریز خاتون نے تنظیم کی ایک خاتوں کارکن سے تقسیم کئے جانے والے لٹریچر کے بارے میں معلوم کیا، جس پر تنظیم کی رکن نے واقعہ کربلا اور مظلومیت شہ دین (ع) کے بارے میں اس انگریز خاتوں کو بتایا تو غیرمسلم خاتوں مصائب کربلا سن کر غم زدہ ہوگئی اور تنظیم کی رکن کے گلے لگ کر رونا شروع کردیا۔
ہائے مظلومیت شہ کربلا جسے سن کر غیر مسلم بھی رونا شروع کردیتے ہیں، لیکن وائے ہو ان مسلمانوں پر جو اپنے رسول (ص) کے نواسے کا غم منانے والوں پر ظلم کرتے ہیں اور انہیں قتل کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ شقی القلب ہوچکے ہیں۔
انسان کو بیدار تو ہولینے دو
ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین ؑ










