پاکستان

شیعہ افراد کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے، علامہ مختار امامی

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ کورنگی میں شمیم رضا کلینک پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈاکٹر شمیم رضا ولد مسلم رضا کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں لانڈھی کورنگی میں گزشتہ تین ماہ میں اب تک 4شیعہ ڈاکٹرز سمیت تاجر اور نوجوانوں کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا مگر لانڈھی کورنگی میں شیعہ افراد کے قتل میں ملوث کسی دہشتگرد کوگرفتار نہیں کیا گیا۔ علامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کراچی کا امن قائم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں انہوں نہ کہا ایک دن قبل کورنگی ڈیڑھ میں ہی شیعہ تاجر کونشانہ بنایا جب کہ اس سےقبل 3 شیعہ ڈاکٹرز کو قتل کیا گیا ۔قانون نافذکرنے والے ادارے ان دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ہم سندھ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ملت جعفریہ کےقتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرے ورنہ ہم احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں شیعہ عمائدین کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو سندھ بھر میں گو پی پی پی گو مہم چلائیں گئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button